Tourism & Culture

Wazir Khan Mosque, Lahore, Pakistan

masjid wazir khan lahore
مسجد وزیر خان

مسجد وزیر خان(Wazir Khan Mosque) پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ہے اس مسجد کو لاہور کے رخسار پر تل کہا  ہے مسجد وزیر خان کی وجہ شہرت اس کی سجاوٹ ہے جو مختلف رنگ کی ٹائلوں سے کی گئی ہے مسجد وزیر خان کی تعمیر مغل  بادشاہ شاہ جہاں کے دور حکومت میں شروع کی گئی مسجد کی تعمیر کا کام ١٦٣٤ یا ١٦٣٥ مے شروع ہوا اور سات سال کے عرصے میں یہ کام مکمل ہوگیا – 

اس مسجد کو چنیوٹ کے شہری حکیم شیخ علم الدین نے تعمیر کروایا جو بادشاہ شاہ جہاں کے دربار میں حکیم تھا اور لاہور کا وزیر بھی تھا وزیر ہونے کی وجہ سے حکیم شیخ علم الدین کو وزیر خان کے نام سے جانا جاتا تھا اور اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد وزیر خان رکھا گیا یہ مسجد لاہور شہر کے اندرون مے واقع ہے اور دہلی گیٹ کے راستے سے مسجد تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے

masjid wazir khan tiles work
چھت پر ٹائلوں کا کام

مسجد میں مغلیہ دور کی ٹائلوں کا بہرترین کام  کیا گیا ہے مسجد کے اندرونی صحن میں سید محمّد اسحاق کا مزار ہے جن کو میراں بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے – 

اس مسجد پر لولی ووڈ کی فلم خدا کے لئےبنائی گئی اسلام جن چیزوں کی اجازت دیتا ہے اور لوگوں کی سوچ کے  مطابق جن چیزوں کی اجازت ہے ، اس فلم کا بنیادی مضمون ہے لوگوں کی اسلام کے بارے میں سوچ کے دو پہلوؤں کو اس فلم میں دکھایا گیا ہے –  

Related Articles

Back to top button