Famous MosquesTourism & Culture

Faisal Mosque Islamabad Biggest Mosque of Pakistan)

فیصل مسجد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے فیصل مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے فیصل مسجد کی تعمیر ١٩٨٦ میں مکمل ہوئی اس مسجد کا ڈیزائن ترکی کے مشہور ماہر تعمیر ودت ڈلوکے (Vedat Dalokay) نے تیار کیا یہ مسجد پوری دنیا میں اسلام آباد کی نمایئندگی کرتی ہے

faisal masjid islamabad
بیرونی منظر

فیصل مسجد مارگلہ پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے جو ہمالیہ کا معربی سلسلہ ہے یہ مسجد مارگلہ پہاڑی سلسلے کے دامن میں قدرے اونچی جگہ پر واقع ہے اور اسی وجہ سے دن یا رات کسی بھی وقت اس کو میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے اس محل وقوع  کی وجہ سے اس مسجد کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے –  


اس مسجد کا نام سعودی عرب کے شہزادہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے نام پر رکھا گیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر کے لئے رقم مہیا کی فیصل مسجد اسلام آباد کو ١٩٨٦ سے ١٩٩٣ تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے بعد ازاں حسن مسجد II  موروکو کی تعمیر مکمل ہوئی تو فیصل مسجد دوسرے نمبر پر آ گئی اور پھر مسجد الحرام مکہ اور مسجد النبوی مدینہ کی یکے بعد دیگرے توسیع کے بعد فیصل مسجد رقبے کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گئی –  

فیصل مسجد اسلام آباد کی تعمیر ١٩٦٦ میں شروع ہوئی جب پاکستان کی حکومت نے قومی مسجد بنانے کا فیصلہ کیا تو سودی عرب کی حکومت اور شاہ عبدالعزیز نے اس منصوبے کے لئے رقم مہیا کی اس مسجد کے ڈیزائن کے لئے دنیا بھر سے ماہر تعمیرات کو دعوت دی گئی اور پھر ترکی کے ماہر تعمیرات ودت ڈلوکے کا ڈیزائن بہترین قرار پانے پر یہ کام ان کو سونپا گیا شاندار ڈیزائن کی بنا پر ودت ڈلوکے کو آغا خان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

faisal masjid interior
اندرونی منظر 

فیصل مسجد کا ڈیزائن بالکل جدید اور منفرد ہے اور اس میں کوئی بھی گنبد نہیں ہے نماز کے لئے اس مسجد میں مثلث کی شکل کا ایک بڑا حال ہے مسجد کےچار مینار پتلے اور اونچے ہیں جو ترکی طرز تعمیر کو ظاہر کرتے ہیں ہر مینار کی اونچائی اسی میٹر (٨٠ میٹر ) ہے – مسجد کی اصل عمارت آٹھ اطراف والا برا حال ہے مسجد میں داخل ہونے کے لئے دروازہ مشرق کی طرف ہے اس مسجد کے بڑے صحن کے نیچے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی واقع ہے لیکن حال ہی میں اس کی جگہ کو تبدیل گیا ہے مسجد میں لائبریری ، کیفے اور لیکچر حال ابھی بھی موجود ہے

فیصل مسجد

فیصل مسجد کا رقبہ پانچ ہزار (٥٠٠٠) مربع میٹر ہے اور مسجد کے اندرونی حال میں دس ہزار (١٠٠٠٠) نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں اگر بیرونی حصے اور صحن کو بھی ملایا جائے تو مزید دو لاکھ چونسٹھ ہزار (٢٦٤٠٠٠) افراد نماز ادا کر سکتے ہیں نمازیوں کی گنجائش کے لحاظ سے فیصل مسجد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے –     

Related Articles

Back to top button