Famous MosquesTourism & Culture

Auburn Gallipoli Mosque New South Wales Australia

اوبرن گیلیپولی مسجد(Auburn Gallipoli Mosque) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے نواحی علاقے اوبرن میں واقع ہے –  اوبرن گیلیپولی مسجد میں روزانہ دو سو (٢٠٠) افراد نماز ادا کرنے کیلئے آتے ہیں جبکہ ہر جمعہ کو نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے دو ہزار (٢٠٠٠) افراد خاص طور پر اکٹھے ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر ترکش باشندے شامل ہوتے ہیں
 
بیرونی منظر
اوبرن گیلیپولی مسجد آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد ہے – اس مسجد کا نام پہلی جنگ عظیم میں گیلیپولی جدوجہد سے موسوم ہے جس نے ترکی اور آسٹریلیا کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا مسجد کی انتظامیہ کے مطابق یہ نام آسٹریلیا اور ترکی کی مشترکہ 
وارثت اور آسٹریلیا میں رہنے والے ترکش باشندوں کے مابین تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو اس مسجد کی تعمیر کے بانی ہیں 

اندرونی منظر

اس جگہ پر تعمیر ہونے والی پہلی مسجد کو ٣ نومبر ١٩٧٩ کو عبادت کیلئے کھولا گیا اصل میں یہ پہلی مسجد ایک گھر تھا جس کی اندرونی دیواروں کو گرایا گیا تاکہ نماز کیلئے کھلی جگہ مہیا ہو سکے لیکن موجودہ مسجد کی تعمیر ١٩٨٦ میں شروع کی گئی مسجد میں ایک بڑا گنبد ہے اور بیرونی اطراف میں دو اونچے مینار ہیں مسجد کی تعمیر میں تقریبا چھ ملین آسٹریلوی ڈالر لاگت آئی – جب مسجد کی تعمیر اور آرائیش کا کام مکمل ہوا تو ٢٠ نومبر ١٩٩٩ کو اسے باقاعدہ عبادت کیلئے کھول دیا گیا 

Related Articles

Back to top button