فیصل مسجد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے – فیصل مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے – فیصل مسجد کی تعمیر ١٩٨٦ میں مکمل ہوئی – اس مسجد کا ڈیزائن ترکی کے مشہور ماہر تعمیر ودت ڈلوکے (Vedat Dalokay) نے تیار کیا – یہ مسجد پوری دنیا میں اسلام آباد کی نمایئندگی کرتی ہے –
|
بیرونی منظر |
فیصل مسجد مارگلہ پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے جو ہمالیہ کا معربی سلسلہ ہے – یہ مسجد مارگلہ پہاڑی سلسلے کے دامن میں قدرے اونچی جگہ پر واقع ہے اور اسی وجہ سے دن یا رات کسی بھی وقت اس کو میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے – اس محل وقوع کی وجہ سے اس مسجد کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے –
اس مسجد کا نام سعودی عرب کے شہزادہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے نام پر رکھا گیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر کے لئے رقم مہیا کی – فیصل مسجد اسلام آباد کو ١٩٨٦ سے ١٩٩٣ تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے بعد ازاں حسن مسجد II موروکو کی تعمیر مکمل ہوئی تو فیصل مسجد دوسرے نمبر پر آ گئی – اور پھر مسجد الحرام مکہ اور مسجد النبوی مدینہ کی یکے بعد دیگرے توسیع کے بعد فیصل مسجد رقبے کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گئی –
فیصل مسجد اسلام آباد کی تعمیر ١٩٦٦ میں شروع ہوئی – جب پاکستان کی حکومت نے قومی مسجد بنانے کا فیصلہ کیا تو سودی عرب کی حکومت اور شاہ عبدالعزیز نے اس منصوبے کے لئے رقم مہیا کی – اس مسجد کے ڈیزائن کے لئے دنیا بھر سے ماہر تعمیرات کو دعوت دی گئی اور پھر ترکی کے ماہر تعمیرات ودت ڈلوکے کا ڈیزائن بہترین قرار پانے پر یہ کام ان کو سونپا گیا – شاندار ڈیزائن کی بنا پر ودت ڈلوکے کو آغا خان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا –
|
|
اندرونی منظر
|
|
فیصل مسجد کا ڈیزائن بالکل جدید اور منفرد ہے اور اس میں کوئی بھی گنبد نہیں ہے – نماز کے لئے اس مسجد میں مثلث کی شکل کا ایک بڑا حال ہے – مسجد کےچار مینار پتلے اور اونچے ہیں جو ترکی طرز تعمیر کو ظاہر کرتے ہیں – ہر مینار کی اونچائی اسی میٹر (٨٠ میٹر ) ہے – مسجد کی اصل عمارت آٹھ اطراف والا برا حال ہے – مسجد میں داخل ہونے کے لئے دروازہ مشرق کی طرف ہے – اس مسجد کے بڑے صحن کے نیچے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی واقع ہے لیکن حال ہی میں اس کی جگہ کو تبدیل گیا ہے – مسجد میں لائبریری ، کیفے اور لیکچر حال ابھی بھی موجود ہے –
|
فیصل مسجد |
فیصل مسجد کا رقبہ پانچ ہزار (٥٠٠٠) مربع میٹر ہے اور مسجد کے اندرونی حال میں دس ہزار (١٠٠٠٠) نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں – اگر بیرونی حصے اور صحن کو بھی ملایا جائے تو مزید دو لاکھ چونسٹھ ہزار (٢٦٤٠٠٠) افراد نماز ادا کر سکتے ہیں – نمازیوں کی گنجائش کے لحاظ سے فیصل مسجد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے –
Back to top button