Tourism & Culture
Jabal e Noor Quetta a Place to Store Old Copies of Holy Quran
Jabal e Noor or Mountain of Quran is situated in Quetta a beautiful city of Pakistan. Jabal e Noor is so important in Pakistan because it is a place to store old and damaged copies of Holy Quran. The mountain has vast tunnel system inside to hold these copies. Holy Quran is placed in sacks, cloth covers and also displayed in glass cases.
.جبل نور (قرآن پہاڑ Jabal e Noor) کوئٹہ قرآن کے پرانے نسخوں کا خزانہ
جبل نور (Jabal e Noor) یا قرآن پہاڑ کے نام سے جانا جانے والا پہاڑ پاکستان کے خوبصورت شہر کوئٹہ میں واقع ہے۔ یہ پہاڑ نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے پاکستان میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس پہاڑ کی اہمیت کا سبب قرآن پاک کے وہ پرانے نسخے ہیں جو اس میں دفن ہیں۔جبل نور میں بہت ساری سرنگیں بنائی گئی ہیں جن کے اندر قرآن پاک کے پرانے نسخوں کو دفن کیا جاتا ہے۔ پورے پاکستان سے قرآن پاک کے پرانے نسخوں کو یہاں اکٹھا کیا جاتا ہے ۔ ان پرانے نسخوں میں سے صحیح حالت کے نسخوں کو علیحدہ کرلیا جاتا ہے جنہیں بعدازں ضروری مرمت کے بعد قابل استعمال بنا لیا جاتا ہے۔ ذیادہ خراب نسخوں کو بوریوں میں بند کر کے سرنگوں میں دفن کردیا جاتا ہے تاکہ انہیں مزید خراب ہونے اور بے حرمتی سے بچایا جا سکے۔ بہت سارے نسخوں کو غلافوں میں بند کر کے رکھا گیا ہے اور قرآن پاک کے قدیم نسخوں کی ایک بڑی تعداد کو شیشے کی الماریوں میں سجا کے رکھا گیا ہے۔ یہاں قرآن پاک کے 600 سال سے ذیادہ پرانے تاریخی نسخے بھی موجود ہیں۔
کوئٹہ پاکستان کانواں بڑا شہر اور بہترین سیاحتی مقام ہے۔ کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا دارلحکومت ہے جو کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔کوئٹہ شہر کے اطراف میں دیدہ زیب وادیاں اور خوبصورت پہاڑ ہیں۔ کوئٹہ کے خوبصورت پہاڑوں کا ذکر کیا جائے تو جبل نور بھی انہی خوبصورت پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ اس پہاڑ کا یہ نام حقیقی جبل نور پہاڑ کے نام پہ رکھا گیا ہے جو کہ سعودی عرب میں واقع ہے جہاں غار حرا میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی۔ قرآن پاک کی اسی مناسبت سے اس کا نام بھی جبل نور مشہور ہوا۔
جبل نور(Jabal e Noor) میں قرآن پاک کو محفوظ کرنے کا یہ مقدس کام دو بھائیوں نے مل کے شروع کیا جو رفتہ رفتہ ایک بڑے منصوبے میں بل گیا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی شرعی اور قانونی دونوں لحاظ سے ایک قابل سزا عمل ہےاسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پرانے قرآن پاک کو احسن طریقے سے محفوظ کرنے کا یہ عظیم کام شروع کیا گیا۔
یہ جگہ ایک سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کر چکی ہے یہاں ہر روز ہزاروں لوگ سیاحت اور حاضری کی غرض سے آتے ہیں۔ جس طرح مساجد کی تعمیر اور دیگر نیک مقاصد کیلئے مسلمان فی سبیل اللہ چندہ اور امداد دیتے ہیں اسی طرح یہاں بھی بہت سارہ چندہ جمع ہوتا ہے جو کہ قرآن کی حفاظت کے اس عظیم کار خیر کو جاری رکھنے میں استعمال ہوتا ہے۔
Inside View of Jabal e Noor |