Tourism & Culture
Mahabat Khan Mosque, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan)
مسجد مہابت خان(Mahabat Khan Mosque) سترہویں (١٧) صدی کی مسجد ہے جو پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں واقع ہے – اس مسجد کا نام پشاور کے مغلیہ دور کے وزیر نواب مہابت خان کے نام پر رکھا گیا – نواب مہابت خان لاہور کے گزشتہ وزیر نواب دادن خان کا پوتا تھا – نواب مہابت خان نے مغلیہ دور میں اورنگزیب اور شاہ جہاں کے زیر نگرانی کام کیا –
|
اس مسجد کے نام کو عام لوگ اکثر مسجد محبّت خان کہ دیتے ہیں جبکہ اس کا اصل نام مسجد مہابت خان ہے اوریہی نام اس مسجد کے بانی نواب مہابت خان کا اصل نام تھا – اس مسجد کی تعمیر ١٦٣٠ میں کی گئی –
مسجد کے صحن کے وسط میں وضو وغیرہ کے لئے تالاب ہے اور مسجد کی بیرونی چار دیواری کے اندر کی طرف کمروں کی ایک لمبی قطار ہے جو چار دیواری کے ساتھ ساتھ چلتی ہے – نماز کے ہال کے داخلی دروازے کے اطراف میں دو اونچے مینار ہیں – خیبرپختونخوا کی تاریخ سے یہ بات پتہ لگی ہے کے سکھوں کے دور میں ان میناروں کو مجرموں کو سزائے موت دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا – نماز کے ہال کے اوپر تین خوبصورت گنبد ہیں جن پر رنگ اور نقش و نگاری کا کام بڑی مہارت سے کیا گیا ہے –