|
مسجد وزیر خان |
مسجد وزیر خان(Wazir Khan Mosque) پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ہے – اس مسجد کو لاہور کے رخسار پر تل کہا ہے – مسجد وزیر خان کی وجہ شہرت اس کی سجاوٹ ہے جو مختلف رنگ کی ٹائلوں سے کی گئی ہے – مسجد وزیر خان کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دور حکومت میں شروع کی گئی – مسجد کی تعمیر کا کام ١٦٣٤ یا ١٦٣٥ مے شروع ہوا اور سات سال کے عرصے میں یہ کام مکمل ہوگیا –
اس مسجد کو چنیوٹ کے شہری حکیم شیخ علم الدین نے تعمیر کروایا جو بادشاہ شاہ جہاں کے دربار میں حکیم تھا اور لاہور کا وزیر بھی تھا – وزیر ہونے کی وجہ سے حکیم شیخ علم الدین کو وزیر خان کے نام سے جانا جاتا تھا اور اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد وزیر خان رکھا گیا – یہ مسجد لاہور شہر کے اندرون مے واقع ہے اور دہلی گیٹ کے راستے سے مسجد تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے –
|
چھت پر ٹائلوں کا کام |
مسجد میں مغلیہ دور کی ٹائلوں کا بہرترین کام کیا گیا ہے – مسجد کے اندرونی صحن میں سید محمّد اسحاق کا مزار ہے جن کو میراں بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے –
اس مسجد پر لولی ووڈ کی فلم “خدا کے لئے” بنائی گئی – اسلام جن چیزوں کی اجازت دیتا ہے اور لوگوں کی سوچ کے مطابق جن چیزوں کی اجازت ہے ، اس فلم کا بنیادی مضمون ہے – لوگوں کی اسلام کے بارے میں سوچ کے دو پہلوؤں کو اس فلم میں دکھایا گیا ہے –
Back to top button